ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : انجمن گرلس ہائی اسکول کی طالبات کی پرتیبھا کارنجی میں بہترین کارکردگی : ریاستی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل : انجمن گرلس ہائی اسکول کی طالبات کی پرتیبھا کارنجی میں بہترین کارکردگی : ریاستی سطح کے لئے منتخب

Thu, 22 Sep 2016 21:29:30    S.O. News Service

بھٹکل :۲۲/ستمبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والی  انجمن گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی دو طالبات جمعرات کو ضلعی سطح کے ہائی اسکول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوگئی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہائی اسکول لیول پرتیبھا کارنجی کے اردو تقاریری مقابلے میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کے لکچرر عبدالرؤوف سونور کی نورِ چشم عائشہ صالحہ سونور نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں ۔ اسی طرح عمرفاروق شیخ کی دختر فاطمہ فروخ شیخ غزل مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرکے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

طالبات کی بہترین کارکردگی پر انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، سکریٹری عبدالواجد کولا اور دیگر عہدیداران، صدر مدرس، اساتذہ وغیرہ نے دونوں طالبات اور اُن کے اساتذہ نیز والدین کو مبارکبادی سوغات پیش کی ہے۔ اور اس بات کی توقع ظاہر کی ہے دونوں طالبات ریاستی سطح پربھی بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اسکول اورشہر کانام روشن کریں گے۔

 


Share: